وزیراعظم عمران سے جنوبی کوریا کے نائب وزیر کی قیادت میں اہم ملاقات 

وزیراعظم عمران سے جنوبی کوریا کے نائب وزیر کی قیادت میں اہم ملاقات 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی کوریا کے نائب وزیر کی قیادت میں اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے  جنوبی کوریا کے وفد سے ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے ڈی آر ڈی اے کے کردار کو سراہا ،انہوں نے کہا کوریا کی جانب زراعت کے شعبے میں معاونت سے کسانوں کی بہتری اور فوڈ سیکیورٹی میں مدد ملے گی کیونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کا بنیادی جزو ہے۔

اس موقع پر کورین نائب وزیر نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،کورین نائب وزیر نے بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔