ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

09:16 AM, 3 Aug, 2025

ٹالا ہاسی:  ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کو ویسٹ انڈیز نے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 38 اور فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے بولرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جیسن ہولڈر نے 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جب کہ گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ میں گودا کیش موتی نے 28، کپتان شائی ہوپ نے 21 اور جیسن ہولڈر نے 16 رنز بنائے۔ روسٹن چیز نے بھی 16 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف پورا کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور صائم ایوب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، لیکن ویسٹ انڈیز کی کامیاب پرفارمنس کے سامنے پاکستانی بولرز میچ کا رخ نہ موڑ سکے۔

جیسن ہولڈر نے مین آف دی میچ قرار پانے کے بعد کہا کہ "پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، اور خوشی ہے کہ جیت میں اہم کردار ادا کر پایا۔" اب سیریز کا فیصلہ تیسرے اور آخری میچ میں ہوگا، جو دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔
 

مزیدخبریں