کوئٹہ : بلوچستان کے سات اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں گزشتہ ایک سال کے دوران خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل آج جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق، ان انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ کل 106 جنرل کونسلرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں خواتین کی 6 خالی نشستوں پر 15، مزدور کی 2 نشستوں پر 4، کسان کی 1 نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوئے تھے اور بلدیاتی قوانین کے تحت خالی نشستوں پر سال میں ایک مرتبہ ضمنی انتخابات کرائے جاتے ہیں۔