پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

12:10 PM, 3 Aug, 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 366 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 460 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ مختلف شعبوں کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں