اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

07:51 PM, 3 Aug, 2026


اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تازہ ترین صورت حال اور پاک ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں