دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز کا عمدہ مظاہرہ ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز پر ڈھیر 

08:59 PM, 3 Aug, 2026

پورٹ آف سپین : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 344 رنز پر اختتام پذیر ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیز 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی باؤلرز نے منظم لائن اور لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑے مجموعے تک پہنچنے سے روک دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں اہم برتری حاصل کی جائے۔

مزیدخبریں