نواز شریف کیسے ہیں؟ نریندر مودی کی سرتاج عزیز سے گفتگو

نواز شریف کیسے ہیں؟ نریندر مودی کی سرتاج عزیز سے گفتگو

امرتسر: بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی نے ہارٹ آف ایشیا میں شریک ممالک کے نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا۔

مشیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ۔

پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق  مشیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات اور بات چیت ہوئی۔