نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کا پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ

The first four-day cricket match between New Zealand A and Pakistan Shaheens has been canceled

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہوگیا جبکہ کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کے باعث پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی ۔


قومی سکواڈ اب کوئنز ٹائون میں متعدد انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا جبکہ پاکستان شاہینز سمیت قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹائون روانہ ہوں گے،کوئنز ٹائون روانگی کے لیے سکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی۔


تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں،سکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی،8میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا۔

کوئنز ٹائون پہنچنے پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کا سکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا جبکہ پاکستان شاہینز کا سکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹائون سے وانگرائے روانہ ہوجائے گا۔


قومی سکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹائون سے آکلینڈ روانہ ہوگا،،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ 18 دسمبر کو  کھیلا جائے گا۔