سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کے دام 4 ڈالر کم ہوکر 1773 ڈالر فی اونس ہے۔

یکم دسمبر کو  24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 178 روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے رہی

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96 ہزار 508 روپے ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہو کر 1786 ڈالر فی اونس پر آ گئی تھی۔