سعودی وزارت خارجہ کی افغانستان میں پاکستانی سفیر کو قتل کرنے کی سازش کی مذمت

06:23 PM, 3 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سعودی وزارت خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفیر کو قتل کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے ، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کے 3 گارڈز زخمی ہوئے جن کو طبی امداد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، جبکہ پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں