صائم ایوب دوبارہ ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

04:15 PM, 3 Dec, 2025

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹر صائم ایوب نے ایک بار پھر ٹی 20 کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز فائنل میں 36 رنز اور ایک اہم وکٹ کے ساتھ ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی رینکنگ میں اضافہ ہوا۔ وہ اب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ محمد نواز چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے 135 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر جگہ بنالی، اور نمبر ون روہت شرما سے صرف 32 پوائنٹس دور ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن باؤلرز میں پانچویں اور آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں