کرغستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

04:20 PM, 3 Dec, 2025

اسلام آباد: کرغستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد آمد پر معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کرغستان کے صدر کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں