ایلون مسک ایکس کو وی چیٹ جیسی عالمی سپر ایپ بنانے کا خواہشمند

04:30 PM, 3 Dec, 2025

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ایکس (پہلے ٹوئٹر) کو وی چیٹ جیسی ملٹی سروس سپر ایپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، جہاں صارفین رابطے کے ساتھ ساتھ مالی لین دین بھی کر سکیں۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مسک نے بتایا کہ ایکس صارفین کو میسجنگ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل والٹ سروسز ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں وی چیٹ صارفین کے لیے ایک جامع ایپ ہے، لیکن چین کے باہر ایسی سروس دستیاب نہیں، اور ایکس اس خلا کو پر کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ ایکس نے امریکا کی کچھ ریاستوں میں ویزا کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل والٹ سروسز متعارف کروائی ہیں، اور صارفین کے لیے ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی جلد متعارف کرائی جائے گی۔ مسک کے مطابق، ایکس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جہاں صارفین تمام ضروری خدمات ایک ہی جگہ حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں