لاہور: ایشیا کے باشندوں نے فیس بک کے استعمال میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا ہے.
اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ 39کروڑ60 لاکھ لوگ روزانہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک سے جڑے ایشیائی صارفین تو جیسے فیس بک کے دیوانے ہوگئے ۔سمارٹ فون بھی آنے کے باوجود جسے دیکھو وہ فیس بک پر پوسٹ ، لائیک اور کمنٹس دینے میں مصروف رہتا ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے زیادہ تر یوزر ایشیائی ہیں اور پچھلے دو سال میں ان کی تعداد 57 فی صد بڑھ گئی یہی وجہ ہے کہ روزانہ 39 کروڑ60 لاکھ یوزر فیس بک کا وزٹ کرتے ہیں۔فیس بک انتظامیہ اس بات پر بھی خوش ہے کہ اس بڑھتی تعداد کی بنا پر اس کی زیادہ تر آمدنی ایشیائی کمپنیز کے اشتہارات سے ہوتی ہے۔