سائنسدانوں کی ڈائنوسار سے متعلق ایک اور اہم دریافت

سائنسدانوں کی ڈائنوسار سے متعلق ایک اور اہم دریافت

سائنسدانوں نے ڈائنوسار کا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت کیا ہے جو اس کی ہڈیوں میں موجود تھا۔

ماہرین کی جانب سے اس دریافت کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے جس میں لمبی گردن والے ایک سبزہ خور ڈائنوسار کا پروٹین حاصل کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی جراسک عہد کے اس ڈائنوسار میں ایک اہم معدن بھی دریافت کیا ہے جو غالبا اس کے خون کی وجہ سے تشکیل پذیر ہوا۔

ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ پروٹین 8 کروڑ سال قدیم ہے جبکہ شاید یہ اس سے بھی پرانا ہو سکتا ہے۔ یہ ڈائنوسار 30 فٹ بلند تھا۔ یہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹر میری شوائٹزر کی دریافت ہے جو کئی دہائیوں سے ڈائنوسار کی کھال، خون اور پروٹین کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

مصنف کے بارے میں