پاکستانیوں کیلئے روزگارکے دروازےکھل گئے

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔اب تک 17 منصوبوں پر 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، پاکستانیوں کیلئے روزگار کے دروازے کھل گئے۔

07:50 PM, 3 Feb, 2017

لاہور: پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔اب تک 17 منصوبوں پر 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، پاکستانیوں کیلئے روزگار کے دروازے کھل گئے۔

چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سال 2017-18ء کے دوران بے روزگار افرادی قوت میں2.32 ملین کی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی2017ء تک ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں موجود فرق ختم ہوجائے گا کیونکہ سی پیک بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء کے ممالک کے باہمی رابطوں کا پروگرام ہے جس کے تحت توانائی کے مسائل پربھی قابو پایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018ء تک ملک میں بجلی کی پیداوار مقامی ضروریات سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے خطے کے دیگرممالک کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
 
 

مزیدخبریں