تہران: بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد ایران نے امریکا کی جانب سے پابندیوں پر دو ٹوک جواب دے دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران اپنے ہتھیار کسی کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا البتہ ایران اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو اپنی عوام کا تحفظ حاصل ہے،دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ایرانی پارلیمنٹ نے بیلسٹک میزائل تجربے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہوں گی۔
اِس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔بیلسٹک میزائل تجربے پرایران کو باضاطہ نوٹس دیدیا گیاہے۔