بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اجلاس ملتو ی

08:54 PM, 3 Feb, 2017

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے سبب، کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔ بھارتیا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹوں پر پابندی سے متعلق بل پیش کیا ۔اس دوران مختلف معاملات پر حزب اختلاف کے اعتراض اور اراکین کے شور وغل کے سبب پارلیمنٹ کی کارروئی کئی بار ملتوی کی گئی ۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق  اجلاس کے دوران ترنمول کانگریس کے ارکان نے حکومت کی نوٹ بندی اور دیگر پالیسیوں پر سخت اعتراض کیا ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وقفہ صفر کے دوران جیسے ہی مخصوص بینک نوٹ بل 2017 پیش کرنے کی اسپیکر سمترا مہاجن سے اجازت مانگی، ترنمول کانگرس کے رکن سوگت رائے نے بل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 8 نومبر کو عائد کردہ نوٹوں پرپابندی کا اعلان پوری طرح آئینی دفعات کے خلاف ہے۔حزب اختلاف اراکین کے ہنگامے کے باعث ایوان کی کارروائی پہلے ایک بجے تک کے لئے اور پھر پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی.

مزیدخبریں