سپریم کورٹ پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیجے تو اسے آزاد تسلیم کرینگے : احسن اقبال

سپریم کورٹ پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیجے تو اسے آزاد تسلیم کرینگے : احسن اقبال
کیپشن: interior minster ahsan iqbal statement وزیر داخلہ احسن اقبال بیان

ملتان:وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اگر پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیج دے تو اس کو آزاد سمجھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت آزاد تسلیم کریں گے جب وہ پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیج دے۔

انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف آئین شکنی ، ججز کو قید کرنے ، ان کے بچوں کو قید کرنے ، دوائیں بند کرنے اور ججز کو گھسیٹنے جیسے جرم کر چکا ہے لیکن عدالت ان جرائم پر سزا دینے سے قاصر ہے۔