کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق
کیپشن: گیس لیکج کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: پولیس لائن میں واقع گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گیس لیکج کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں 2 بچے جانبر نہ ہو سکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی دیگر 6 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔