وزیراعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ، یوسف رضاگیلانی

وزیراعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ، یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے مشروط استعفے کے  بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے بھی بیانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور دولت لوٹنے سے متعلق الزامات کافیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہم فیصلے متوقع ہیں، تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی ،یوم کشمیر بھی  ہوگا اور حیدرآبادمیں جلسہ بھی  ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد آخری آپشنز میں سے ایک ہے،آخر میں استعفے دیں گے تمام اتحادیوں کے ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا جلسہ کشمیرمیں ہوگا،ابھی تک استعفے نہ دینے کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ سینیٹ الیکشن سے قبل قانونی ماہرین کی رائے پر استعفے نہیں دیئے ۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ وعدہ معاف گواہوں کو جیل میں ہونا چاہیے مگر وہ باہر ہیں،میرے خلاف ایک ہی الزام پر 26 مقدمات بنا دیئے گئے ہیں ۔