سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ دینے کے اعلان کا نوٹس

سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ دینے کے اعلان کا نوٹس
کیپشن: سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ دینے کے اعلان کا نوٹس
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان کا اخبار میں شائع خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مذکورہ معاملہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔

اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں اگر یہ ترقیاتی فنڈز آئین و قانون کے مطابق ہوئے تو یہ چیپٹر ختم کر دیں گے۔ ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہو گی۔

اٹارنی جنرل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ میں حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا جو بھی کام ہو گا وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا۔ 

جسٹس فائز عیسیٰ نے مکالمے کے بعد آرڈر لکھوایا اور اٹارنی جنرل کے ساتھ ساتھ چاروں ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کیس کے ساتھ جواب دینے کا حکم دے دیا۔