اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے دبئی کا دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے دبئی کا دورہ کریں گے
سورس: File photo

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ متحدہ عرب امارات فائنل ہوگیا ۔ بینجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور اسرائیلی وزیراعظم  نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا تین گھنٹے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  یواے ای کے بعد وہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ سلامتی امورکی وجہ سے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر اس کا دورانیہ تین دن سے بہت کم کر کے صرف تین گھنٹے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دورے کو پہلے ہی دو مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملتوی کر چکے ہیں۔