شام میں امریکی فوج کا آپریشن، داعش سربراہ ہلاک

 شام میں امریکی فوج کا آپریشن، داعش سربراہ ہلاک

دمشق: شام میں امریکی فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے داعش کے سربراہ ابو ابراہیم قریشی کو ہلاک کر دیا اور مریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیقی بیان جاری کر دیا۔

شام کے شمال مغربی حصے میں رات گئے امریکی آپریشن میں داعش کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو میدان جنگ میں ختم کیا گیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے تمام امریکی بحفاظت واپس آ گئے ہیں۔

40ff70782cb10b1a5a1cda9b40a95bae

وائٹ ہاؤس کے مطابق شام میں امریکی آپریشن پر امریکی صدر کچھ دیر میں بیان بھی جاری کریں گے۔

اکتوبر 2019 میں داعش کے بانی ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد القریشی کو داعش کا سربراہ بنایا گیا تھا اور القریشی ایک مرتبہ امریکی قید میں بھی رہ چکا تھا۔

مصنف کے بارے میں