ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت بُرے ہوں گے، صدر ٹرمپ

09:16 AM, 3 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں ایک معاہدہ طے پانا ضروری ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب ایک بہت بڑا بحری بیڑہ بھیجا جا رہا ہے، جو وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے۔

ٹرمپ نے اس بات کا اشارہ دیا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا گیا تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہو گی، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بات چیت کے نتائج مثبت نہیں نکلے تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اسٹیو وٹکوف کے ایرانی وزیر خارجہ سے جمعے کو ہونے والے مذاکرات کی تصدیق بھی کی۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر کام ہو رہا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ اس حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ٹرمپ نے اپنے اپیسٹین اسکینڈل سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں