استنبول : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام میں امن اور استحکام کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم قابل قبول ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی شام کے مسئلے کا حل خونریزی کے بغیر نکالنا ضروری ہے۔
اردگان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ وہ آج سے سعودی عرب اور مصر کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس دوران وہ دونوں برادر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے مطابق، ایران کی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کی تعمیر نو کے معاملات بھی اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ شام میں جاری بحران کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، اور خطے کے امن کے لیے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔