لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک المناک حادثے میں خاتون سعدیہ کی ہلاکت کے بعد اس کے شوہر غلام مرتضیٰ کی جانب سے پولیس افسران پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تشدد کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔ میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا، اور میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔
غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ کہا کہ پولیس افسران نے اسے بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا۔پولیس کی کارروائی اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ واقعہ کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔