سڈنی/اوٹاوا: آسٹریلوی جریدے ’’سپیکٹیٹر آسٹریلیا‘‘ نے بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک کینیڈا سمیت پوری دنیا میں عوام کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیرونِ ممالک میں بھارتی گروہ منظم جرائم اور بھتہ خوری جیسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس سے ان کا گھناؤنا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا ہے۔