بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی قراردادیں منظور:قومی اسمبلی

03:55 PM, 3 Feb, 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے۔

 وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز، حکومتِ بلوچستان اور سول انتظامیہ کی بھرپور کارروائیوں کو سراہا گیا۔ قرارداد کے متن میں خاص طور پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کو ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔
اسی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قاسم نون نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

مزیدخبریں