بلوچستان میں بھارتی اور غیر ملکی گٹھ جوڑ بے نقاب: دہشت گردوں سے لاکھوں ڈالرز کا جدید ترین اسلحہ برآمد

04:18 PM, 3 Feb, 2026

کوئٹہ،راولپنڈی: بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پسِ پردہ بھارت اور غیر ملکی عناصر کی منظم سازش کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا ساز و سامان اور اسلحہ خالصتاً غیر ملکی ساختہ ہے، جس کی مالیت لاکھوں میں ہے۔
شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حملے بلوچستان کے استحکام کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک بیرونی منظم سازش کی کڑی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے M16 اور M4 جیسی جدید ترین امریکی رائفلز، راکٹ لانچرز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن گوگلز برآمد ہوئے ہیں، جو عام طور پر صرف باقاعدہ فوج کے زیرِ استعمال ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں