اسلام آباد: قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار اور روایتی استقبال کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خود استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو بچوں کی جانب سے روایتی گلدستے پیش کیے گئے اور انہیں 21 توپوں کی سلامتی دی گئی۔
اپنے دو روزہ قیام کے دوران قازق صدر، پاکستانی قیادت کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔توقع ہے کہ اس دورے کے دوران تجارت، توانائی، اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یاداشتوں (MoUs) پر دستخط ہوں گے۔
ملاقاتوں میں وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے عالمی منڈی تک رسائی دینے کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوگی۔
قازقستان کے صدر کا دورہ پاکستان: ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال، صدر اور وزیراعظم کی آمد
05:09 PM, 3 Feb, 2026