بسنت پنجاب کا خوبصورت ثقافتی تہوار ہے، جوش و خروش دیدنی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

05:17 PM, 3 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے تہوار اور پنجابی زبان کی ترویج کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ایک قدیم اور خوبصورت ثقافتی ورثہ ہے جسے عوام روایتی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت عوام کی خوشیوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی لیکن انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے درج ذیل اقدامات کا ذکر کیا:
ان کاکہنا تھا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا ایک فول پروف اور مربوط نظام وضع کیا گیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
 مریم نواز نے نئی نسل کی تربیت اور مادری زبان سے دوری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا     بدقسمتی سے بچوں کو یہ سکھایا گیا کہ اگر پنجابی بولو گے تو ان پڑھ کہلاؤ گے، اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو اپنی جڑوں اور پنجابی زبان سے روشناس کرانے کے لیے شہر بھر میں خصوصی سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزیدخبریں