سعودی عرب : درجنوں غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزا

سعودی عرب : درجنوں غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزا

ریاض: سعودی عرب میں اجرتوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے والے کئی غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ یہ تفصیلات نیوز ایجنسی اے ایف پی کی منگل تین جنوری کو دارالحکومت ریاض سے بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہیں۔

ان تفصیلات کے مطابق ان غیر ملکی کارکنوں نے کئی مہینے پہلے سعودی بن لادن گروپ کی جانب سے اجرتوں کی عدم ادائیگی پر مظاہرے کیے تھے۔ اخبارات ’الوطن‘ اور ’العرب‘ نے اِن اُنچاس غیر ملکی کارکنوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

اس طرح یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ سزائیں پانے والے یہ کارکن کن کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں