ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دیدی

ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹروں نے صحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ میں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔اب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔


اس سے قبل ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولان طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔


واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔