پاکستانی اداکارہ نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Pakistani actress Nadia Khan tied the knot for the third time
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی میں قریبی رشتہ داروں، عزیز اوقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

خیال ہے کچھ عرصہ سے میڈیا میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ نادیہ خان نے منگنی کر لی ہے اور وہ جلد تیسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اب خود سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویریں پوسٹ کرکے اس بات کی تصدیق کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے پہلے شوہروں سے تین بچے ہیں۔ نادیہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو شادی سے آگاہ کیا اور تصویریں پوسٹ کیں۔

نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبر میں ان کے مداح بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کے شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے موجودہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کیساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

اس سے قبل نادیہ خان نے پچھلے ماہ ہی انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بیٹے کیان کیساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کیان کیساتھ بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہزادہ قرار دیا تھا۔

نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کیان میرا شہزاد ہے، میں اس سے بے انتہا پیار کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو ترغیب دی کہ وہ تصویر دیکھنے کے بعد ما شا اللہ ضرور کہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کی مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے میڈیا کریئر کا آغاز ڈراموں سے ہی کیا تھا لیکن انھیں شہرت ایک نجی ٹیلی وژن کے مارننگ شو سے حاصل ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے اس فیلڈ میں پرڈیوسر کی حیثیت سے بھی اپنی پہچان بنائی۔