پنجاب میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ،حدنگا ہ صفر ہونے سے موٹرویز بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ،حدنگا ہ صفر ہونے سے موٹرویز بند

لاہور :  پنجاب کے متعدد  شہروں میں شدید دھند  کے باعث  حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز کو  بند کرد یا گیا ۔

ترجمان موٹرویز کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹر چینج تک اور فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند  ہے ،اس کے علاوہ  قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں