شوگر ملز مالکان کو مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

شوگر ملز مالکان کو مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اسلام آباد : شوگر ملز مالکان کو مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس   آج طلب  کیا  گیا ہے ۔

 ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ اجلاس کی صدارت کرینگے ، اجلاس میں مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا جائے گا ،ملک میں چینی کی قیمتوں اور ذخائر کا  بھی جائزہ لیا جائے گا، شوگر ایڈوائزری بورڈ تجاویز تیار کرکے ای سی سی میں پیش کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ مزید چینی برآمد کرنے کی سفارش کرسکتا ہے۔   

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔  

مصنف کے بارے میں