سال 2025 افغان خواتین کے لیے انتہائی تاریک، تعلیم و ملازمت پر پابندیاں بدستور برقرار

11:58 AM, 3 Jan, 2026

کابل :سال 2025 افغان خواتین کے لیے انتہائی مشکل اور تاریک ثابت ہوا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، آمو ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ طالبان رجیم میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔
کابل اور دیگر صوبوں میں خواتین کو برقعہ پہننے پر مجبور کیا گیا ہے، اور ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے باعث خواتین کی سماجی، تعلیمی اور معاشی سرگرمیوں پر شدید اثر پڑ رہا ہے، اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لیے تشویش بڑھ رہی ہے۔

مزیدخبریں