استور: برزل ٹاپ پر برفانی تودے گرنے سے کیپٹن اور دو اہلکار شہید

07:18 PM, 3 Jan, 2026

راولپنڈی:ضلع استور کے علاقے برزل ٹاپ پر برفانی تودے گرنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس میں کیپٹن اور 2 دیگر سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ضلع استور کے علاقے برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برفانی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کیے گئے سنو کلیئرنس آپریشن کے دوران پیش آیا۔ کیپٹن اصمد کی قیادت میں ٹیم برف ہٹانے میں مصروف تھی جب حادثہ پیش آیا۔

شہداء کی قربانی کی وجہ سے علاقہ میں جاری سنو کلیئرنس اور حفاظتی مشن متاثر ہوا۔

مزیدخبریں