نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

09:47 PM, 3 Jan, 2026

بیجنگ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ کل چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار بیجنگ پہنچنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور نائب وزیراعظم نے سعودی وزارت خارجہ کے یمن کے حوالے سے بیان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے علاقے میں امن و سکون کے قیام کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں