وزیراعظم سے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سہیل امان نے نواز شریف کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور سے متعلق آگاہ کیا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہوتی ہے. 

پوری قوم کو فخر ہے اور وہ جانتی ہے کہ ہماری ایئر فورس کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے اور پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے .

ایئر مارشل نے کہا کہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن کی حفاظت پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں