وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق 

04:01 PM, 3 Jul, 2021

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کوحادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،جن میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو شاہراہ نیلم پر جورا کے مقام پر حادثہ پیش آیا ،حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 2 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے ، گاڑی میں سوار 2 بچوں کو زخمی حالت میں ایم ڈی ایس ہسپتال جھمبر منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق لاہور سے ہے ،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں لاہور کے رہائشی نادر کامران ولد ارشاد حسین کی فیملی سوار تھی۔

مزیدخبریں