کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں رواں ہفتے کے دوران 3.69 ارب ڈالر کا قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 27 جون 2025 تک مجموعی ذخائر 18.09 ارب ڈالر تک جا پہنچے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 3.66 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 12.27 ارب ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 5.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔