لاہور: پاکستان کے مایہ ناز ریسلر اور 1954 ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بابا دین محمد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 برس سے زائد تھی۔
بابا دین محمد نے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر پاکستان کو تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل دلایا تھا۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین محمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔