تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اور عراق کے پانچ بڑے شہروں میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایران کی اعلیٰ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کے علاوہ مختلف ممالک سے اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی مشہد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔