بلوچستان: دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

11:29 AM, 3 Jul, 2026

شیرانی : بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے دوران مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق بس میں ابتدائی طور پر 36 مسافر سوار تھے جو کوئٹہ سے پشاور جا رہے تھے۔ راستے میں ایک خراب بس سے مزید 12 مسافروں کو بھی اسی بس میں سوار کیا گیا، جس کے بعد مجموعی طور پر 48 افراد بس میں موجود تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ علاقے میں ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موجود ہیں۔

مزیدخبریں