امن معاہدے پر عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی، وزیراعلیٰ پنجاب کا امن و سیکیورٹی پر سخت مؤقف

12:14 PM, 3 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے نتیجے میں ہونے والے امن معاہدے نے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ ان کے مطابق اس پیش رفت کا کریڈٹ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے جنہوں نے سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور تخریب کار عناصر معاشرے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت کی اولین ترجیح ایسے عناصر کا مکمل خاتمہ ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے سرگودھا میں بچی کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری تک وہ خود براہِ راست نگرانی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہری خود کو محفوظ محسوس نہ کریں تو وہ اسے اپنی ناکامی سمجھتی ہیں۔ کاہنہ میں پیش آنے والے المناک واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور خاص طور پر نہروں کے قریب جانے سے روکیں۔

مزیدخبریں