عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف کی توقعات بڑھ گئیں

12:49 PM, 3 Jul, 2026

واشنگٹن/لندن: امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.27 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 67.31 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت بھی 1.17 ڈالر کم ہو کر 70.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں بڑے ریلیف کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر کی سطح پر لانے کے اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں