سانحہ کاہنہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جائے وقوعہ آمد، لواحقین سے ملاقات اور امدادی اعلان

01:22 PM, 3 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاہنہ پہنچ گئیں جہاں وہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک سانحے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک بھی فراہم کریں گی اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے حادثے میں 14 بچے جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے جبکہ ذمہ داران کے تعین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں