فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

02:55 PM, 3 Jul, 2026

تہران/اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مبینہ آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم 4 جولائی کو ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم انقرہ میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع پر گفتگو متوقع ہے۔

مزیدخبریں